سرورق / خبریں / کل ہند جماعت فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ میمن ڈے کاانعقاد سماجی بہتری اور فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا عہد ،شادی بیاہ میں فضول خرچی نہ کرنے کافیصلہ-

کل ہند جماعت فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ میمن ڈے کاانعقاد سماجی بہتری اور فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا عہد ،شادی بیاہ میں فضول خرچی نہ کرنے کافیصلہ-

ممبئی:عالمی یوم میمن کے موقع پر آج یہاں میمن مسلم فرقے نے سماجی اور فلاح وبہبود کے کاموں کے لیے وقف کرنے عزم کیا اور فیصلہ لیا گیا کہ شادی اور دیگر تقاریب کو سادگی سے منایا جائے گا اور کاروباری سماجی ذمہ داری (کارپوریٹ سوشل ریسپونسبلٹی ) کی جانب بھی پہل کی جائے گی ۔ورلڈ میمن ڈے کا انعقاد کل ہند میمن جماعت فیڈریشن (اے آئی ایم جے ایف) کے زیراہتمام کیا گیا ہے ۔جنوبی ممبئی میں منعقد ہ میمن فرقے کے اس سالانہ اجلاس میں کانگریس ایم ایل اے امین پٹیل ،سابق ایم ایل اے ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی ،کارپوریٹر جاوید جنیجہ ،بی جے پی ترجمان اتل شاہ ،ماہم مخدوم شاہ ماہمی درگاہ کے چیئرمین سہیل کھنڈوانی اور دیگر معززین نے شرکت کی ۔اس موقع پر مطلع کیا گیا کہ دنیا بھر میں پانچ براعظم میں تقریباً 40لاکھ میمن آباد ہیں جبکہ صرف ہندوستان میں ان کی آبادی پندرہ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ۔شہری علاقوں میں سماجی ،تعلیمی اور ثقافتی میدانوں میں سرگرم میمن فرقے نے مستقبل میں مہاراشٹر کے قبائلی علاقوں میں بھی فلاحی کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان علاقوں میں غربت اور بھکمری سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیارکی جائے گی۔کل ہند میمن جماعت فیڈریشن کے صدراقبال میمن آفیسر نے مزید کہا کہ میمن فرقے نے تعلیمی ،طبّی ،ہاوسنگ کے ساتھ ساتھ معاشی بدحالی کاشکار لوگوں کی بھر پورمددکی جائے گی اور دیہی علاقوں کی خواتین کی بہتری ،راحتی کاموں میں اتحاد کے لیے اہم اقدامات کیے جائیں گے ۔انہیں نے کہا کہ ہم امدادی اور بھلائی کے کاموں میں سرگرم ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ایسے کاموں کوبہتر انداز میں سرانجام دیا جائے ، قبائلی علاقوں میں اسکول کے بچوں کو کھیل کود میں آگے بڑھانے کے مقصد سے کئی منصوبے بنائے گئے ہیں اور اس کے تحت اولمپکس اور کامن ویلتھ گیمس کے کوچ سے تبادلہ خیال کرنے کا ارادہ ہے ۔اس موقع پر مقررین اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے یقین دلایا کہ میمن جماعت فیڈریشن کے فلاحی ،تعلیمی اور سماجی کاموں کے فروغ کے لیے ہرممکن تعاون دیا جائیگا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: