سرورق / بین اقوامی / کلبھوشن کو ہندوستان کے حوالہ نہیں کیاجائے گا:پاک

کلبھوشن کو ہندوستان کے حوالہ نہیں کیاجائے گا:پاک

اسلام آباد: (آئی این ایس) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس سے متعلق جواب جولائی میں جمع کرائے گا، کلبھوشن کو کسی صورت ہندوستان کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ہندوستانی جاسوس کا کیس عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت ہے جس کا جواب جمع کرانے کے لئے پاکستان کے پاس جولائی تک کا وقت ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ جولائی میں پاکستان کی جانب سے مقدمے کا جواب دو ماہ بعد داخل کرایا جائے گا، ایسا ممکن ہی نہیں کہ کلبھوشن کو کسی بھی صورت ہندوستان کے حوالے کیا جائے۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر کر کے سندھ طاس معاہدے کی سراسر خلاف ورزی کی ، پاکستان نہیں چاہتا کہ دونوں ممالک کے درمیان آبی تنازعات کسی خطرناک نہج تک پہنچ جائیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے عالمی بینک میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے تعمیر کیا جانے والا کشن گنگا ڈیم سندھ طاس معاہدے کی سراسر خلاف ورزی ہے اگر مودی حکومت نے اس طرح کے اقدامات سے گریز نہ کیاتو معاملات خطرناک موڑ پر پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ کشن گنگا ڈیم کی تعمیرہندوستان نے2009ء میں شروع کی تھی جس کا معاملہ پاکستان نے متعدد بار عالمی عدالتکے سامنے اٹھایا تھا مگر ہندوستانی وزیر اعظم نے حالیہ دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر330؍ میگاواٹ کے کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: