سرورق / خبریں / کشی نگر: اسکول کی گاڑی ٹرین سے ٹکرائی۔ 13 طلباء ہلاک کئی زخمی، جانچ کے حکم –

کشی نگر: اسکول کی گاڑی ٹرین سے ٹکرائی۔ 13 طلباء ہلاک کئی زخمی، جانچ کے حکم –

کشی نگر /لکھنؤ، اترپردیش میں کشی نگر کے بشن پورا علاقے میں آج صبح ایک اسکول گاڑی بغیر گارڈ والے ریلوے کراسنگ پر ٹرین سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے 13 بچوں کی موت ہو گئی اور دیگر چھ زخمی ہو گئے۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر سے ملی اطلاعات کے مطابق بشن پورا علاقے میں صبح تقریبا پونے سات بجے سیوان۔ گورکھپور ریلوے ڈویژن پر مشرقی جھالا بغیر گارڈ والے ریلوے کراسنگ پر ڈوان پبلک اسکول کی ٹاٹا میجک گاڑی ٹرین سے ٹکراگئی ۔ اس حادثے میں دس بچے اور ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو بچوں نے بعد میں دم توڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی چھ بچوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جن میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدیتہ ناتھ نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے گورکھپور کے ڈویژنل کمشنر انل کمار کو جائے حادثے پر بھیجا ہے اور اس حادثے کی اعلی سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وہ ضلع اسپتال میں زخمی بچوں کی عیادت کریں گے اور مہلوکین کے اہل کنبہ سے مل کر انہیں تسلی دیں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے مرنے والوں کے رشتہ داروں کو بطور معاوضہ 2 ۔2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کے مناسب علاج کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلی کچھ دیر بعد كشي نگر کے لئے روانہ ہوں گے۔ اس درمیان ڈی جی پی او پی سنگھ نے اس حادثے میں 13 بچوں کے مرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چھ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع افسران اور بچاؤ ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے ۔

نئی دہلی، ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے اتر پردیش کے کشی نگر میں ایک اسکول گاڑی کے بغیر گارڈ والے ریلوے کراسنگ پر ٹرین سے ٹکرانے کی وجہ سے ڈرائیور سمیت 13 بچوں کی موت کے معاملہ میں آج تحقیقات کا حکم دیئے۔
مسٹر گوئل نے ٹویٹ کر کےکہا’’کشی نگر میں ہوئے حادثے میں اسکولی بچوں کی موت المناک خبر ہے، میں نے اعلی افسران کو حادثے کی تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔ مرنے والوں کے واحقین کو ریلوے کی جانب سے دو لاکھ روپے کی مدد دی جائے گی جو اتر پردیش کی حکومت کی طرف سے دی جا رہی دو لاکھ کی رقم کے علاوہ ہو گی‘‘۔
قابل غور ہے کہ کشی نگر کے بشن پورہ علاقے میں آج صبح ایک اسکول بس بغیر گارڈ والے ریلوے کراسنگ پر ٹرین سے ٹکرانے کی وجہ سے ڈرائیور سمیت 13 بچوں کی موت ہو گئی اور چھ زخمی ہو گئے۔ حادثے میں موقع پر ہی دس بچوں اور ڈرائیور کی موت ہو گئی جبکہ دو بچوں نے بعد میں دم توڑ دیا۔ چھ بچوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جس میں تین کی حالت نازک ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: