سرورق / خبریں / کشمیر: یاسین ملک کو پولیس نے حراست میں لے لیا –

کشمیر: یاسین ملک کو پولیس نے حراست میں لے لیا –

سری نگر ، جموں وکشمیر پولیس نے جے کے ایل ایف چیئرمین محمد یاسین ملک کو حراست میں لیکر پولیس تھانہ کوٹھی باغ منتقل کردیا ہے۔ انہیں ظاہری طور پر جنوبی کشمیر کے شوپیان اور اننت ناگ اضلاع میں اتوار کو ہوئے جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران 13 مقامی جنگجوؤں اور 4 عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف کسی بھی احتجاجی مظاہرے یا ریلی کی قیادت کرنے سے روکنے کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔ فرنٹ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ریاستی پولیس کی ایک پارٹی پیر کی صبح یہاں مائسمہ میں واقع مسٹر ملک کے گھر پر پہنچی اور انہیں گرفتار کرکے لے گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یاسین ملک کو پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں مقید کیا گیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے 29 مارچ کو ایک مقامی روزنامے کو بتایا کہ بزرگ علیحدگی پسند راہنما و حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی ، حریت کانفرنس (ع) چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق اور جے کے ایل ایف چیئرمین یاسین ملک کہیں بھی جانے کے لئے آزاد ہیں۔ تاہم انہوں نے شرط عائد کی تھی کہ تینوں رہنماؤں کو ’اینٹی نیشنل‘ تقریروں اور نقص امن پیدا کرنے سے اجتناب کرنا ہوگا۔ اس بیان کے تناظر میں کشمیر انتظامیہ نے 30 مارچ یعنی جمعہ کے روز مسٹر گیلانی پر سنہ 2010 سے جاری خانہ نظر بندی ختم کرتے ہوئے انہیں 8 برس بعد سری نگر کی کسی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: