سرورق / خبریں / کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی-

کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی-

جموں، 10جنوری (یو ا ین آئی) وادی کشمیر میں ہورہی شہری ہلاکتوں اور جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 22 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں بدھ کے روز شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی جس کے دورن اپوزیشن نے حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ کیا۔

اپوزیشن نے احتجاج کے طور پرریاستی گورنر این این ووہرا کے خطبہ پر ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی تقریر کا بائیکاٹ کیا۔
بدھ کی صبح جوں ہی ایوان کی کاروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن کے سبھی ممبران بشمول نیشنل کانفرنس، کانگریس، سی پی آئی ایم اور اے آئی پی اپنی سیٹوں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور وادی کشمیر میں جاری شہری ہلاکتوں کے مبینہ سلسلے کے خلاف احتجاج کرنے لگے-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: