سرورق / خبریں / کشمیر: سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ریل خدمات تیسرے دن بھی معطل-

کشمیر: سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ریل خدمات تیسرے دن بھی معطل-

سری نگر ، جموں وکشمیر میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بدھ کو مسلسل دوسرے دن بھی معطل رکھی گئیں۔ یہ خدمات جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں اتوار کی شام پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں دو جنگجوؤں اور چار عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد وادی بالخصوص جنوبی کشمیر میں پیدا شدہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی طور پر معطل کی گئی تھیں۔ ان خدمات کو بدھ کے روز ظاہری طور پر علیحدگی پسند قیادت کی طرف سے شوپیان ہلاکتوں کے خلاف دی گئی ’شوپیان چلو کال‘ اور کشمیری قیدیوں کی جموں منتقلی کے خلاف دی گئی ’کشمیر بند‘ کی اپیل کے پیش نظر معطل رکھا گیا۔
محکمہ ریلوے کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’ہم نے آج بھی (بدھ کے روز) چلنے والی تمام ریل گاڑیاں معطل کردی ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ سری نگر سے براستہ جنوبی کشمیر جموں خطہ کے بانہال تک کوئی ریل گاڑی نہیں چلے گی۔ اسی طرح سری نگر اور بارہمولہ کے درمیان بھی کوئی ریل گاڑی نہیں چلے گی۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ انہیں گذشتہ شام ریاستی پولیس کی طرف سے ایک ایڈوئزری موصول ہوئی جس میں ریل خدمات کو احتیاطی طور پر منگل کو مسلسل تیسرے دن بھی معطل رکھنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا ’ہم نے اس ایڈوائزری پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریل خدمات کو آج تیسرے دن بھی معطل رکھنے کا فیصلہ لیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ ریل گاڑیوں کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں اور ریلوے املاک کو نقصان سے بچانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ماضی میں احتجاجی مظاہروں کے دوران ریلوے املاک کو بڑے پیمانے کا نقصان پہنچایا گیا۔ وادی کشمیر میں گذشتہ برس یعنی سال 2017 کے دوران ریل خدمات کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر کم از کم 50 بار جزوی یا کلی طور پر معطل رکھا گیا۔ سال 2016 میں حزب المجاہدین کے معروف کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد بھڑک اٹھنے والے شدید احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر ریل خدمات کو قریب چھ مہینوں تک معطل رکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ضلع شوپیان کے پہنو نامی گاؤں میں اتوار کی شام فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد ریاستی پولیس کو جائے وقوع سے ایک جنگجو اور چار عام شہریوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ فوج نے فائرنگ کے اس واقعہ کے فوراً بعد دعویٰ کیا تھا کہ اس کا جنگجوؤں کے ساتھ ایک مختصر مسلح تصادم ہوا جس کے دوران ایک جنگجو اور جنگجوؤں کے تین اعانت کاروں کو ہلاک کیا گیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: