سرورق / خبریں / کشمیر: سیکورٹی فورسیز کی فائرنگ سے طالب علم کی موت –

کشمیر: سیکورٹی فورسیز کی فائرنگ سے طالب علم کی موت –

سری نگر، جموں کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سیکورٹی فورسیز کی جانب سے کی گئی مبینہ گولہ باری میں زخمی گیارہویں کلاس کے طالب علم کی منگل کے روز سری نگر کے ایک اسپتال میں موت ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 25جون کو بارہمولہ میں سوپور کے ندیہال میں احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے سلامتی دستہ کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں عبید منظور لون سنگین طور پر زخمی ہوگیا تھا جسے اسے ایس کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) میں داخل کرادیا گیا تھا جہاں آج اس کی موت ہوگئی۔
واضح رہے کہ وادی میں عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف طلباء کے احتجاج کے دوران یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس نےپہلے ہی اس سے متعلق معاملہ درج کرلیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: