سرورق / خبریں / کشمیر: راجوری میں ایل او سی پر پاکستانی فائرنگ سے 2 فوجی اہلکار جاں بحق –

کشمیر: راجوری میں ایل او سی پر پاکستانی فائرنگ سے 2 فوجی اہلکار جاں بحق –

جموں ، جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے سندر بنی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا ’پاکستانی فوج نے گذشتہ شام پانچ بجکر 15 منٹ پر ایل او سی کے سندر بنی سیکٹر میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناکر شدید اور بلااشتعال فائرنگ کا آغاز کیا‘۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فوجیوں کی طرف سے ہلکے و خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کے علاوہ مارٹر گولے بھی داغے گئے۔
انہوں نے کہا ’ہمارے فوجیوں نے بھی سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دیا‘۔ دفاعی ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے کہا ’ فائرنگ کے تبادلے میں رائفل مین ونود سنگھ اور رائفل مین جاکی شرما شدید طور پر زخمی ہوئے۔ انہیں نذدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ترجمان نے مہلوک فوجیوں کو بہادر سپاہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 24 سالہ رائفل مین ونود سنگھ ضلع اکھنور (جموں) جبکہ 30 سالہ رائفل مین جاکی شرما ضلع جموں کے ہیرا نگر سے تعلق رکھتے تھے ۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 1999 ء کے تنازعے کے بعد سنہ 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا۔ تاہم جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود سرحدوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: