سرورق / خبریں / کشمیر: برفانی تودے میں تین لاپتہ لوگوں کا پتہ نہیں-

کشمیر: برفانی تودے میں تین لاپتہ لوگوں کا پتہ نہیں-

سرینگر، شمالی کشمیر کےکپواڑہ ضلع میں کل برفانی تودہ کی زد میں آنے کے بعد لاپتہ تین لوگوں کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چلا ہے۔ پولیس کنٹرول روم کے ایک افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ لاپتہ افراد کی شناخت وارناؤ رہائشی غلام محمد لون اور محمد الطاف اور دردي پورہ رہائشی بشیر احمد کے طور پر کی گئی ہے۔
یہ تینوں دردوپورہ لولاب کے لشكوٹ جنگل میں شکار کے لئے گئے تھے، تب ہی برفانی تودہ کی زد میں آ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور فوج کے ساتھ ریاست کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کے رکن بچاؤ کے لئے کل جائے حادثہ پر پہنچے تھے۔عملہ کے ساتھ تقریباً 100 کی تعداد میں مقامی شہری بھی ہیں، لیکن برفانی تودہ گرنے اور تقریبا 20 فٹ برف جمع ہونے کی وجہ سے امدادی کام میں آ رہی مشکلات کو دیکھتے ہوئے فی الحال ریسکیو آپریشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم میں بہتری ہونے کے بعد ہی ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: