سرورق / خبریں / کسانوں کے پورے قرضے معاف کئے جائیں۔ رعیت سنگھا ہسیرو سینے –

کسانوں کے پورے قرضے معاف کئے جائیں۔ رعیت سنگھا ہسیرو سینے –

بنگلورو۔رعیت سنگھا ہسیرو سینے نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسانوں کے تمام قرضے جات فوری طور پر معاف کریں۔ سنگھا کے ریاستی صدر بی ۔ نارائن سوامی نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک جتنی بھی پارٹیاں اقتدار پر آئیں وہ کسی نہ کسی طرح کسانوں کے ساتھ کھلواڑ ہی کرتی آرہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 20؍برسوں کے دوران کسان کسی نہ کسی پریشانیوں میں مبتلا ہوکر خودکشی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی منشور میں مختلف پارٹیوں نے کسانوں کے قرضے جات معاف کرنے کا جو اعلان کیا ہے اس کو پورا کرتے ہوئے کسانوں کے تمام قرضہ جات معاف کرنا چاہئے۔ نارائن سوامی نے کہاکہ زرعی سرگرمیوں کے لئے کسانوں نے جو قرضہ جات حاصل کئے تھے انہیں لوٹانے میں تاخیر ہونے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلینے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کسانوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لے کر انہیں حل کرنے میں اپنی دلچسپی دکھائے۔ انہوں نے بتایا کہ کسانوں کے لیڈر و سنگھا کے بانی پروفیسر ننجنڈہ سوامی کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے سنگھا اپنی جدوجہد کرے گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: