سرورق / خبریں / کسانوں کے انشورنس کی رقم فراہم کرنے میں تاخیر نہ برتیں: واشواناتھ

کسانوں کے انشورنس کی رقم فراہم کرنے میں تاخیر نہ برتیں: واشواناتھ

ہنسور: کسانوں کی فصلوں کے انشورنس کی رقم منگوانے میں تاخیر کئے بغیر سرکاری افسر مقررہ وقت پر انشورنس کی رقم منگوا کر کسانوں کی جانیں بچانے کی کوشش کریں۔ یہ بات رکن اسمبلی ایس وشواناتھ نے کہی۔ انہوں نے یہاں شہر کے امبیڈکر بھون میں رکن اسمبلی کی صدارت میں منعقدہ پہلے کے ڈی پی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبودی اور عوام کے مسائل حل کرنے کے معاملے میں سرکاری افسر بہانے بنانا چھوڑ دیں اور پوری ذمہ داری اور وفاداری کے ساتھ کام انجام دیں۔رکن اسمبلی نے کہا کہ تعلقہ کے کسان اپنی طرف سے اگائی گئی فصلوں کی فروخت کیلئے اے پی ایم سی مارکیٹ آنے والے کسانوں کی سہولت کیلئے پینے کا پانی ، بیت الخلاء کا انتظام کیا جائے۔ اے پی ایم سی ڈیولپمنٹ فنڈ کا غلط استعمال کرنے کے بجائے کسانوں کی سہولت اور پاکی صفائی کی برقراری کیلئے رقم خرچ کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ تعلقہ بھر میں تقریباً 50 شفاف پینے کے پانی کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ان شفاف پینے کے پانی کے مراکز کے افتتاح سے قبل دو تین مرتبہ مرمت کی جاچکی ہے۔اس سے شفاف پینے کے پانی کے مراکز کے معیار کا پتہ چلتا ہے ان واٹر پیوریفائرس کی فوری مرمت کر کے عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔ محکمہ تعلیمات عامہ سے متعلق کئی شکایتیں منتخب عوامی نمائندوں نے رکن اسمبلی کی موجودگی میں ہی بی ای او ایس ریونا سے کہیں، مگر بی ای او کی طرف سے کوئی واضح جواب یا وجہ نہ بتائے جانے پر منتخب نمائندوں نے شدید برہمی ظاہر کی اور خوب آڑے ہاتھوں لیا۔اس اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نتیش، تحصیلدار موہن، ای او کرشنا کمار، سٹی منسپل کونسل صدر شیوکمار منسپل کمشنر شیویا نائک اور دیگر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: