سرورق / کھیل / کرکٹ عالمی کپ 2015: ہند – پاک کےمابین میچ میں ہوئی تھی اسپاٹ فکسنگ کی کوشش –

کرکٹ عالمی کپ 2015: ہند – پاک کےمابین میچ میں ہوئی تھی اسپاٹ فکسنگ کی کوشش –

لاہور، پاکستانی کرکٹ ٹیم سے باہر چل رہےعمر اکمل نے اسپاٹ فکسنگ کو لے کر بڑا انکشاف کیا ہے۔ عمر اکمل نے پاکستانی میڈیا کے سامنے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2015 عالمی کپ میں انہیں اسپاٹ فکسنگ کرنے کا آفر ملا تھا۔
عمراکمل نے کہا کہ انہیں ہندوستان کے خلاف پہلے میچ میں دو گیند پررن نہیں بنانے کے لئے 2 لاکھ ڈالر کاآفرملا تھا۔ انہوں نے “سما” ٹی وی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ “مجھے عالمی کپ 2015 میں ہندوستان کے خلاف دو ڈاٹ بال کھیلنے کا آفر ملا تھا، جس کے لئے مجھے دولاکھ ڈالر دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔
عمر اکمل نے کہا کہ وہ ہمارا ورلڈ کپ 2015 میں ہندوستان کے خلاف پہلا میچ تھا۔ ایسے ہی کئی آفرمجھے پہلے بھی ملے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف میچ میں مجھے باہر بیٹھنے کو کہا گیاتھا، لیکن میں نے واضح طور پرانکار کردیا کہ میں پاکستان کے لئے کھیلوں گا اورمجھے ایسے آفر کبھی نہ دیں۔
واضح رہے کہ عمر اکمل کافی وقت سے ٹیم سے باہر چل رہے ہیں۔ ان کی خراب فٹنس اس کی وجہ ہے۔ عمر اکمل کو گزشتہ سال ہوئی چمپئنز ٹرافی کی ٹیم سے باہرنکال دیا گیا تھا۔ انگلینڈ میں فٹنس ٹسٹ میں ناکام ہونے کے بعد انہیں واپس پاکستان بھیج دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی عمراکمل کے موجودہ کوچ مکی آرتھرسے بھی اچھے تعلقات نہیں ہیں۔ عمراکمل نے مکی آرتھرپر گالیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: