سرورق / بین اقوامی / کرکٹ: شاہد آفریدی ،ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے –

کرکٹ: شاہد آفریدی ،ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے –

لاہور، ورلڈ الیون کے کپتان اوئن مورگن کے زخمی ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 میچ میں ورلڈ الیون کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔ یہ اطلاع آئی سی سی نے دی ہے۔شاہد آفریدی اب تک پاکستانی نمائندگی کرتے ہوئے 500 سے زائد بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔
ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 31 مئی کو ایک چیرٹیبل میچ لندن کے تاریخی میدان لارڈز میں کھیلا جائے گا جس کا مقصد گذشتہ سال 2017 میں جزائر غرب الہند میں ارما اور مریا نامی سمندری طوفانوں سے کرکٹ سٹیڈیمز کو پہنچنے والے نقصانات کی تعمیر و مرمت کے لیے چندہ جمع کرنا ہے۔
انگلینڈ ‌کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن ،انگلی فریکچر ہونے کے باعث اس مقابلے میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور ان کی جگہ سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
اوئن مورگن اتوار کو مڈل سیکس اور سمرسیٹ کے درمیان کاؤنٹی میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔اس کے علاوہ انگلش کرکٹرز سیم بلنگز، ٹائمل ملز اور سیم کرن کو بھی ورلڈ الیون کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: