سرورق / کھیل / کرکٹ: سی اے کے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کریں گے اسمتھ –

کرکٹ: سی اے کے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کریں گے اسمتھ –

میلبورن ، ممنوعہ سابق کپتان اسٹیون اسمتھ نے بال ٹمپرنگ معاملے میں قصوروار پائے جانے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کی ایک برس کی پابندی کوقبول کرتے ہوئے اس کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ سیریز کے تیسرے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں اسمتھ کو گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا قصوروار پایا گیا تھا۔ سی اے نے اس معاملے میں انکوائری کے بعدا سمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک ایک برس کی پابندی عائد کردی تھی۔بلے باز کیمرون بین كرافٹ پر بھی نو ماہ کی پابندی لگائی گئی ہے ۔
تینوں کھلاڑیوں کے پاس اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی آخری میعاد جمعرات تک تھی۔لیکن اسمتھ نے بدھ کے روز واضح کردیا کہ وہ آسٹریلیائی بورڈ کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا’’ میں اپنے ملک کی دوبارہ نمائندگی کرنے کے لئے سب کچھ کرنے کو تیار ہوں۔ بطور کپتان میں اپنے جرم کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں‘‘۔
انہوں نے کہا ’’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس پابندی کے خلاف اپیل نہیں کروں گا۔ سی اے نے یہ پابندی ایک سخت پیغام دینے کے مقصد سے لگائی ہے اور میں نے اسے قبول کر لیا ہے‘‘۔اسمتھ کو سی اے کی پابندی کے بعد انڈین پریمیئر لیگ سے بھی باہر کر دیا گیا تھا جہاں وہ راجستھان رائلس کے کپتان تھے۔ اسمتھ اب آئندہ دو برس جبکہ وارنر آسٹریلیا کے لئے کھیلنے تک کبھی ٹیم کے کپتان نہیں بن سکیں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: