سرورق / کھیل / کرکٹ: سنیل پر دوبارہ مشکوک بولنگ ایکشن کا الزام-

کرکٹ: سنیل پر دوبارہ مشکوک بولنگ ایکشن کا الزام-

لاہور، ویسٹ انڈیز کے اسٹار آف اسپنر سنیل نارائن کھیل سے زیادہ اپنے گیند بازی ایکشن کو لے کر سرخیوں میں رہتے ہیں اور اس بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں مشکوک ایکشن کو لے کر ان کے خلاف شکایت کی گئی ہے۔لاہور قلندرس اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرس کے درمیان 14 مارچ کو ہوئے پی ایس ایل میچ کے دوران سنیل کے گیند بازی ایکشن کی شکایت درج کی گئی۔ایسے میں اب اس لیگ میں بھی ان کے ایکشن کی نگرانی کی جائے گی۔وہ فی الحال ٹورنامنٹ میں کھیلنا جاری رکھ سکتے ہیں لیکن دوبارہ ملزم بننے پر انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے اسپنر سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن کو شارجہ میں لاہور اور کوئٹہ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران امپائر نے مشکوک قرار دیا۔سنیل نارائن کا ایکشن مشکوک قرار دیے جانے کے بعد اب انہیں وارننگ لسٹ میں رکھ دیا گیا ہے تاہم وہ پی ایس ایل میں لاہور کے آخری میچ میں کھیلنے اور بولنگ کرنے کے اہل ہوں گے۔ لاہور قلندرز کا ٹورنامنٹ میں آخری میچ پشاور کے خلاف ہے۔چونکہ پی ایس ایل میں بھی مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کے قوانین لاگو ہوتے ہیں لہٰذا اگر وارننگ لسٹ میں موجود کسی کھلاڑی کا بولنگ ایکشن دوبارہ مشکوک قرار پاتا ہے تو وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچوں میں بولنگ نہیں کرسکے گا۔البتہ مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے بولنگ سے معطل کھلاڑی بطور بلے باز ٹیم میں کھیل سکتا ہے لیکن اسے بولنگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
میچ آفیشلز کی جانب سے سنیل نارائن کے مشکوک بولنگ ایکشن کی رپورٹ اب ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو بھیجی جائے گی اور سنیل نارائن کو مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے طے کردہ عمل سے گزرنا ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی 2015 میں غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے سنیل نارائن کے بولنگ کرنے پر پابندی عائد کرچکی ہے۔تاہم اپریل 2016 میں سنیل نارائن کی بولنگ کا دوبارہ ٹیسٹ لیا گیا تھا جس کے بعد انہیں آئی سی سی نے بولنگ کی اجازت دے دی تھی۔اگرچہ گذشتہ ماہ سات اپریل سے شروع ہونے والے آئی پی ایل میں اب ان کھیلنے کو لے کر شک پیدا ہو گیا ہے۔اس سیزن میں آف اسپنر کی فرنچائزز کولکاتا نائٹ رائڈرس نے دو ہی کھلاڑیوں کو رٹین کیا ہے جس میں ایک سنیل ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: