سرورق / کھیل / کرکٹ: رشبھ پنت کی شاندار کارکردگی سے ہندستان اے کا سہ رخی سیریز خطاب پر قبضہ –

کرکٹ: رشبھ پنت کی شاندار کارکردگی سے ہندستان اے کا سہ رخی سیریز خطاب پر قبضہ –

لندن، نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کے شاندار 64 رنوں کے دم پر ہندستان اے نے انگلینڈ اے کو پیر کو فائنل میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر سہ فریقی ایک روزہ سریز کا خطاب جیت لیا۔
ہندستانی ٹیم نے انگلینڈ کو نو وکٹ پر 264 رن پر روکنے کے بعد 48.2 اوور میں پانچ وکٹ پر 267 رن بناکر خطاب اپنے نام کرلیا۔ آئی پی ایل میں اپنی بلے بازی سے تہلکہ مچانے والے دہلی کے پنت نے 62 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 (ناٹ آؤٹ) رن کی فاتح اننگز کھیلی۔
پنت کے ساتھ کنال پانڈیا 37 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے 34 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں نے چھٹے وکٹ کی ناٹ آؤٹ اننگز میں 17 رن جوڑ کر ہندستان اے کو شاندار جیت دلائی۔
سلامی بلے با ز پرتھوی شا نے 15، مینک اگروال نے 40 ، شبھمن گل نے 20، کپتان شیئر ایئر نے 44، اور ہنومان وہری نے 37 رن بنائے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی اننگز میں سیمن ہین نے 122 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 108 رن کی بہترین اننگز کھیلی۔ لیکن انگلش گیند باز ان کی محنت کو پروان نہیں چڑھاپائے۔
ہندستان اے کی طرف سے دیپک چاہر نے 58 رن پر تین وکٹ ، خیل احمد نے 48 رن پر تین وکٹ اور شردل ٹھاکر نے 42 رن پر دو وکٹ لئے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

فرانس کو مبارکباد، کروشیا کو ڈبل مبارکباد۔ کووند نائب صدر ،وزیر اعظم اور دیگر کے پیغامات۔ ٹیموں اور میزبان ملک کی ستائش –

نئی دہلی،  (یواین آئی) صدر ہند رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو، وزیر …

جواب دیں

%d bloggers like this: