سرورق / کھیل / کرکٹ: تیسرے دن صرف 17 گیندیں ہی پھینکی جاسکیں، باقی کھیل بارش کی نذر –

کرکٹ: تیسرے دن صرف 17 گیندیں ہی پھینکی جاسکیں، باقی کھیل بارش کی نذر –

آکلینڈ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین پہلے دن ۔ رات کرکٹ میچ کے تیسرے دن سنیچر کو تیز بارش کے سبب صرف 17 گیندیں ہی پھینکی جاسکیں اور باقی کھیل پر پانی پھر گیا۔
میچ میں بارش کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل بھی وقت سے پہلے ختم کرنے کا اعلان کرنا پڑا تھا اور اس وقت نیوزی لینڈ نے چار وکٹ کے نقصان پر 229 رن بنالئے تھے اور اسے 171 رن کی برتری حاصل تھی۔ تیسرے دن نیوزی لینڈ کا اسکور چار وکٹ پر 233 رن ہی پہنچا سکا اور نیوزی لینڈ کی برتری 175 رن تک پہنچ گئی ہے۔
ہینری نکولس نے 49 رن اور بی جے واٹلنگ نے 17 رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ نکولس نے محض 10 منٹ کے کھیل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی چھٹی نصف سنچری مکمل کی۔ نکولس نے جیمس اینڈرسن کی گیند پر دو رن لیکر اپنی نصف سنچری پوری کی۔ بارش کے سبب دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت نکولس 52 اور واٹلنگ 18 رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔
افسران نے کئی بار میچ شروع کرانے کی کوشش کی لیکن بارش نے بار بار برس آکر میچ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ میچ کے باقی دو دن بھی بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں محض 58 رن پر لڑھک گئی تھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: