سرورق / کھیل / کرکٹ: بمراہ ٹونٹی۔20 اور سندر ٹی۔20 کے ساتھ ون ڈے سے باہر –

کرکٹ: بمراہ ٹونٹی۔20 اور سندر ٹی۔20 کے ساتھ ون ڈے سے باہر –

لندن، ہندوستان کے تیز گیند جسپریت بمراہ بائیں ہاتھ کے انگوٹھا زخمی ہونے کے سبب انگلینڈ کے خلاف 3 جولائی سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹونٹی۔20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ آف اسپنر واشنگٹن سندر ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے انگلینڈ کےخلاف ٹی۔20 اور ون ڈے سے باہر ہوگئے ہیں۔ بمراہ کو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی۔ 20 میچ میں بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں چوٹ لگ گئی تھی۔ دوسرے میچ میں انہیں آرام دیا گیا تھا۔ ہندوستانی ٹی۔20 ٹیم میں بمراہ کی جگہ دیپک چاہر کو شامل کیا گیا ہے۔ چاہر اس وقت ہندوستان اے ٹیم کے ساتھ انگلینڈ میں ہیں۔ ہندوستان اے ٹیم انگلینڈ میں سہ رخی یک روزہ سیریز کے فائنل میں انگلینڈ اے کے خلاف دو جولائی کو لندن میں کھیلے گی۔ اس کے بعد چاہر ہندوستانی ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔
بمراہ کے 12 جولائی سے انگلینڈ کے خلاف ہونے والی یک روزہ سیریز کے لئے دستیاب رہنے کی امید ہے۔ ہندوستان کے پاس بمراہ کی غیر موجودگی میں بھونیشور کمار، امیش یادو، ہاردک پانڈیا اور سدھارتھ گول جیسے تیز گیند باز ہیں۔ اس دوران آف اسپنر واشنگٹن سندر گزشتہ ہفتے کے شروع میں ٹریننگ کے دوران ٹخنے میں چوٹ لگنے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ٹی۔20 اور ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ سندر کو ٹریننگ کے دوران فٹبال کھیلتے وقت ان کا پیر فٹبال پر پڑگیا تھا۔ ٹی۔20 ٹیم میں سندر کی جگہ کرونال پانڈیا اور ون ڈے ٹیم میں لیفٹ آر اسپنر اکشر لیں گے۔ دونوں اس وقت ہندوستان اے کے ساتھ انگلینڈ میں ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

فرانس کو مبارکباد، کروشیا کو ڈبل مبارکباد۔ کووند نائب صدر ،وزیر اعظم اور دیگر کے پیغامات۔ ٹیموں اور میزبان ملک کی ستائش –

نئی دہلی،  (یواین آئی) صدر ہند رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو، وزیر …

جواب دیں

%d bloggers like this: