سرورق / کھیل / کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیوسدر لینڈ کا استعفیٰ کا اعلان –

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیوسدر لینڈ کا استعفیٰ کا اعلان –

سڈنی، کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ نے اپے عہدہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ جیمز سدرلینڈ نے بورڈ میں مجموعی طور پر 20 برس گزارے اور17 سال بطور چیف ایگزیکٹیو خدمات انجام دیں۔سدر لینڈ نے اپنا عہدہ چھوڑنے کیلئے 12 ماہ کا نوٹس دیا ہے،جب تک کوئی مناسب متبادل نہیں مل جاتا وہ ذمہ داری انجام دیتے رہیں گے۔
جیمز سدرلینڈ نے کہاکہ کرکٹ آسٹریلیا میں 20 برس گزارنے کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ یہاں سے رخصت ہونے کا یہی درست وقت ہے۔ مارچ میں دورۂ جنوبی افریقہ کے دوران سامنے آنے والے بال ٹمپرنگ اسکنڈل کے بعد جیمز سدرلینڈ کو بھی بے پناہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑا اور ان سے عہدہ چھوڑنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ سدرلینڈ کا بدستور اصرار ہے کہ ان کے اس فیصلہ میں اس اسکنڈل کا ہاتھ نہیں،انھوں نے واضح کیا کہ میرے جانشین کو مضبوط اعصاب کا حامل ہونا چاہیے جو ہر قسم کے دباؤ کا سامنا کرپائے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: