سرورق / کھیل / کرون نائر کو موقع دینے کا ہمارے پاس بہترین موقع تھا:پرساد

کرون نائر کو موقع دینے کا ہمارے پاس بہترین موقع تھا:پرساد

بنگلور ، ( آئی این ایس ) سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ایم ایس کے پرساد نے کہا کہ ان کی کمیٹی نے سوچا کہ طویل فارمیٹ میں امید کے مطابق کارکردگی کرنے میں ناکام رہے روہت شرما کی جگہ یہ ٹسٹ ٹیم میں کرون نائر کو واپسی کرانے کا بہترین موقع ہے۔کر ون رنجی ٹرافی میں کرناٹک کی جانب سے 600سے زائد رن بنا کر ہندوستانی ٹیم میں واپسی کی جبکہ محدود اوورز کے نائب کپتان روہت شرما کو طویل فارمیٹ میں غیر ملکی سرزمین پر کارکردگی میں تسلسل کی کمی کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ٹسٹ ٹیم میں روہت کو جگہ نہیں دینے کے بارے میں پوچھنے پر پرساد نے کہا کہ یہ کرون کو موقع دینے کا ہمارے پاس بہترین موقع تھا کیونکہ وہ اچھی کارکردگی کر رہا ہے۔ ہندوستان اے ٹیم میں کسی سینئر ہندوستانی کھلاڑی کو جگہ نہیں دی گئی ہے اور پرساد نے کہا کہ مرلی وجے، رددھمان ساہا اور محمد سمیع ویسٹ انڈیز اے کے خلاف چار روزہ ٹسٹ کھیلیں گے اور پھر ایسیکس کے خلاف پریکٹس میچ میں بھی حصہ لیں گے۔ پرساد نے کہاکہ ہم نے بات چیت کی۔ویراٹ، روی اور راہل کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ساہا، وجے اور سمیع جیسے ٹسٹ ماہر ویسٹ انڈیز اے کے خلاف ہندوستان اے کے تیسرے ٹسٹ میں حصہ لیں گے، اس کے بعد ایسیکس کے خلاف پریکٹس میچ اور پھر انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ کھیلیں گے۔ ہندوستان کے سابق وکٹ کیپر پرساد نے ایک بار پھر واضح کیا کہ فی الحال مہیندر سنگھ دھونی ہندوستان کے بہترین وکٹ کیپر بلے باز ہیں ۔یہ پوچھنے پر کہ کیا سلیکٹرز نے پول تیار کیا ہے تو انہوں نے کہا جی ہاں ہم اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔گزشتہ چند ماہ میں ہندوستان اے کی جانب سے ہم نے چھ وکٹ کیپر کو آزمایا ہے۔ہم انہیں اگلے سطح کے لئے تیار کر رہے ہیں۔رویندر جڈیجہ اور روی چندرن اشون کو ٹیم میں جگہ نہیں ملنے کے سوال پر پرساد نے کہاکہ جب ان کو جگہ نہیں دی گئی تھی تو ہم نے واضح کیا تھا کہ دو تین نوجوانوں کو موقع دیا جائے گا۔انہیں مزید موقع دینا سمجھداری ہے۔ان کے (کلدیپ یادو اور یجویدر چہل)وکٹ ان کی کامیابی کو دکھانے کے لیے۔وہ میچ درمیچ بہتر کر رہے ہیں اور جب وہ وطن اور بیرون ملک میں میچ جتا رہے ہیں تو انہیں موقع دینا سمجھ میں آتا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: