سرورق / خبریں / کروناندھی کی حالت بگڑی –

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی کی طبیعت مزید خراب ہوگئی ہے ۔ اسپتال سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ اگلے 24 گھنٹے ان کی زندگی کے لئے بہت اہم ہیں ۔ اس لئے خصوصی طور پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ کروناندھی 29 جولائی سے اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کروناندھی کی طویل عمر کی وجہ سے ان کے جسمانی اعضاء صحیح طریقے سے کام نہیں کررہے ہیں ۔ اسی سال 3 جون کو کروناندھی نے اپنا 94 واں جنم دن منایا ۔ آج سے 50 سال پہلے انہوں نے ڈی ایم کے کی کمان اپنے ہاتھ میں لی تھی ۔ وہ پانچ مرتبہ وزیر اعلیٰ اور 12مرتبہ رکن اسمبلی رہے ہیں ۔ ابھی تک انہوں نے انتخابات کی جنگ میں شکست کا سامنا نہیں کیا ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

میٹرو کی پنک لائن کے نئے سیکشن کا افتتاح روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد بڑھ کر39لاکھ –

نئی دہلی:( یواین آئی) شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور دہلی کے …

جواب دیں

%d bloggers like this: