سرورق / خبریں / کرناٹک: کمارسوامی کل لیں گے وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف، حلف برداری تقریب میں بنے گا تیسرے محاذ کا پلیٹ فارم –

کرناٹک: کمارسوامی کل لیں گے وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف، حلف برداری تقریب میں بنے گا تیسرے محاذ کا پلیٹ فارم –

بنگلور‘ کرناٹک میں بدھ کو جنتا دل (سیکولر) کے رہنما اور نامزد وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی کل جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیں گے، کمارا سوامی کی حلف برداری تقریب میں اگلے سال عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف متحدہ جدوجہد کے خاطر تیسرے محاذ کے طور پر ایک پلیٹ فارم بن سکتا ہے۔ جنتا دل (ایس) رہنما باسوراج ہیراٹی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ مسٹر کمار سوامی کے وزیر اعلی کے طورپر حلف برداری تقریب کے دوران سیکولر جماعتوں کے رہنما وں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا ’’ ہم بی جے پی کے خلاف سیکولر جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرارہے ہیں۔ ان میں کانگریس بھی شامل ہے۔‘‘
جنتا دل ایس نے غیر این ڈی اے اتحآد کے اہم رہنماوں کو حلف برداری تقریب میں مدعو کیا ہے۔ ان میں یو پی اے کی چےئرپرسن سونیا گاندھی‘ کانگریس کے صدر راہل گاندھی‘ بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی‘ مغربی بنگال کی گورنر ممتا بنرجی‘ کیرل کے وزیر اعلی پنارئی وجےئن ‘ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال‘ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو‘ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو‘ اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو‘ آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو‘ راشٹریہ لوک دل کے بانی اجیت سنگھ‘ ڈی ایم کے کے کارگذار صدر ایم کے اسٹالن اور فلم اداکار سے سیاست میں داخل ہونے والے کمل ہاسن شامل ہیں۔ اس موقع پر جنتا دل ایس کے ترجمان رمیش بابو نے کہاکہ ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی کی صورت حال ہے اور سیکولر جماعوتں کے لئے مستقبل کا پروگرام طے کرنے کا اب وقت آگیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: