سرورق / قومی / کرناٹک: کانگریس نے بی جے پی سے چھین لی جئے نگر کی سیٹ –

کرناٹک: کانگریس نے بی جے پی سے چھین لی جئے نگر کی سیٹ –

کرناٹک: کانگریس نے بی جے پی سے چھین لی جئے نگر کی سیٹ -بنگلورو، کرناٹک کے جنوبی بنگلورو کی جئے نگر اسمبلی سیٹ پر کانگریس نے بی جے پی کو 2889 ووٹوں سے شکست دے دی ہے۔ 16 مرحلوں کے بعد کانگریس کی امیدوار سومیا ریڈی نے 2889 ووٹوں سے جیت حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی کانگریس حامیوں میں جشن کا ماحول شروع ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ بی جے پی امیدوار بی این وجے کمار کے 4 مئی کو انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی۔ اسی سیٹ سے وجے کمار ایم ایل اے بھی تھے۔ اس کے بعد اسی سیٹ پر پیر کے روز چناو ہوئے تھے۔ اس نشست پر کانگریس نے اپنے رہنما رام لنگا ریڈی کی بیٹی سومیا ریڈی کو اپنا امیدوار بنایا تھا جبکہ بی جے پی نے بی این پرہلاد کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ پرہلاد آنجہانی وجے کمار کے چھوٹے بھائی بھی ہیں۔ جئے نگر کے علاوہ، آر آر نگر سیٹ جیتنے کے ساتھ کانگریس کے ارکان اسمبلی کی تعداد کل 80 ہو گئی ہے۔ وہیں، بی جے پی کو 105 اور جے ڈی ایس کو 39 نشستیں ملی تھیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: