سرورق / خبریں / کرناٹک میں کسی پارٹی کو اکثریت نہیں:سروے

کرناٹک میں کسی پارٹی کو اکثریت نہیں:سروے

نئی دہلی۔(ایجنسی)لنگایت طبقہ کو علاحدہ مذہب کادرجہ دینے کاکرنا ٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کا داؤ ووٹوں میں تبدیل ہوتے ہوئے نہیں دکھ رہاہے۔اسمبلی انتخابات سے قبل ٹائمز ناؤ اور وی ایم آر کی طرف سے کئے گئے سروے میں کوئی جماعت اکثریت نہیں حاصل کرپارہی ہے ۔ سروے کے مطابق، بی جے پی اور کانگریس کے درمیان کرناٹک میں زبردست ٹکر ہے اوراس صورت حال میں، جے ڈی ایس کنگ میکر کا کردار ادا کرسکتا ہے ۔ 224ارکان والی اسمبلی میں برسراقتدار کانگریس کو91نشستیں حاصل ہوسکتی ہیں جبکہ بی جے پی کواس سے دو سیٹیں کم یعنی89 نشستیں حاصل ہوسکتی ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ جے ڈی ایس کو40 نشستیں ملنے کا امکان ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: