سرورق / خبریں / کرناٹک میں پانچ برس کے لئے مستحکم حکومت دیں گے : کمارسوامی

کرناٹک میں پانچ برس کے لئے مستحکم حکومت دیں گے : کمارسوامی

ہاسن، کرناٹک کے نامزد وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے ریاست میں پانچ برس تک مستحکم حکومت دینے کے لئے اپنی اتحادی جماعت کانگریس سمیت سبھی سے آج تعاون مانگا۔ مسٹر کمار سوامی ہاسن ضلع میں ہولینرسی پورا میں واقع لکشمی نارائن سوامی مندر کے درشن کے لئے پہنچے تھے۔ بعد میں نامہ نگاروں سے انہوں نے کہاکہ اس وقت وزیراعلی کا عہدہ سنبھالنا ایک چیلنج ہے اور وہ دیگر جماعتوں کے واقعات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مسٹر کمار سوامی کا یہ ردعمل ان رپورٹوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا کہ کانگریس کمار سوامی کابینہ میں ایک بڑا حصہ کے ساتھ ساتھ 30 -30مہینہ کے لئے وزیراعلی کے عہدہ کی شراکت داری پر زور دے سکتی ہے۔ مسٹر کمار سوامی نے کہاکہ انہوں نے اسے چیلنج کے طورپر نہیں لیا ہے اور وہ ریاست کے عوام کو صاف ستھری انتظامیہ دینا چاہتے ہیں جس کے انہیں بڑی امید ہے۔ انہو ں نے بہتر حکومت دینے اور لوگوں کے مفاد میں کام کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام، خاص طورپر کسانوں کے مسائل کو پہلے ہی سمجھ چکے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر مسٹر شری رامولو اور کے ایس ایشورپا کے ان کی (کمارسوامی) کی راتوں کی نیند خراب کرنے سے متعلق بیان پر جنتادل (ایس) کے لیڈر نے کہاکہ ایسا کوئی بھی شخص نہیں ہے جو ان کی نیند خراب کرسکے۔ مسٹر کمار سوامی کی پارٹی جنتادل (ایس) کے 37اراکین اسمبلی ہیں اور وہ کانگریس کے 78اراکین اسمبلی کی حمایت سے حکومت بنانے والے ہیں۔ وہ کابینہ کے قیام پر تبادلہ خیال کے لئے کانگریس صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی سے ملاقات کرنے کے لئے آج دہلی آرہے ہیں۔ مسٹر کمار سوامی 23مئی کو کرناٹک کے وزیراعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: