سرورق / خبریں / اسرائیل جانے فضائی حدود کا استعمال ایرانڈیا کو سعودی اجازت مل گئی۔نیتن یاہو

اسرائیل جانے فضائی حدود کا استعمال ایرانڈیا کو سعودی اجازت مل گئی۔نیتن یاہو

واشنگٹن۔( آئی این ایس) اسرائیلی وزیر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے ہندوستانی ایرلائن ’’ایر انڈیا‘‘ کو اسرائیل کی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ روز واشنگٹن میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ’’ایرانڈیا‘‘ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری جانب سعودی حکام اور ایر انڈیا انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اسرائیلی وزیر اعظم کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل جانے کے لیے ’ایر انڈیا‘ کو یمن کے جنوب سے جانا پڑتا ہے جو بہت لمبا راستہ ہے تاہم سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد ہندوستانی دارالحکومت نئی دلی ایرپورٹ سے اسرائیل کے ایرپورٹ تل ابیب تک فضائی سفر میں دو سے ڈھائی گھنٹے کم ہوجائیں گے جس سے نہ صرف ایرلائن کو فائدہ ہوگا بلکہ مسافروں کیلئے ٹکٹ کی قیمت میں بھی کمی کی جائے گی۔واضح رہے کہ ایرانڈیا نے گزشتہ ماہ سعودی فضائی حدود کی اجازت ملنے کادعویٰ کیاتھا جب کہ اس نے اسرائیل کیلئے ہفتہ وار3پروازوں کابھی اعلان کیاتھا۔ واضح ہو کہ دوسری جانب سعودی ایوی ایشن نے ہندوستانی ایرلائن کو اسرائیل کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کی تردید کی تھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: