سرورق / خبریں / کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت گر گئی۔عوام 113نشستیں دیتے تو کرناٹک کو ہم جنت بنادیتے :یدی یورپا

کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت گر گئی۔عوام 113نشستیں دیتے تو کرناٹک کو ہم جنت بنادیتے :یدی یورپا

بنگلورو، فلور ٹسٹ سے پہلے کرناٹک کے وزیراعلی یدی یورپا کے استعفی کے سبب جنوبی ہند کی کرناٹک ریاست میں بی جے پی کی حکومت گر گئی ۔یدی یورپا اکثریت ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے جس کے پیش نظر انہوں نے استعفی دے دیا۔ فلور ٹسٹ سے پہلے اسمبلی میں اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ اگر عوام ان کی پارٹی کو 104کے بجائے 113نشستیں دیتے تو اس ریاست کو وہ جنت بنادیتے ۔انہوں نے جذباتی اندازمیں کنڑی زبان میں اپنی تقریر کے دوران کئی مرتبہ کانگریس پر نکتہ چینی کی۔
مسٹر یورپا نے کہا کہ وہ اپنی آخری سانس تک لڑتے رہیں گے۔مسٹر یورپا نے کہا کہ انہوں نے دو سال تک ریاست کادورہ کیا تھا اور لوگوں کے چہروں پر ددر کو محسوس کیا ۔وہ لوگوں سے ملی محبت اور اخوت کو فراموش نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہاکہ عوام نے بی جے پی کو 104نشستیں دی ہیں۔ رائے عامہ کانگریس اور جے ڈی ایس کے حق میں نہیں دیا گیا ۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی کو لوک سبھا کی 28میں سے 28نشستیں حاصل ہوجائئیں گی۔انہوں نے کہاکہ اگر وہ اقتدار سے محروم ہوتے ہیں تو کسی بھی چیز سے محروم نہیں ہوں گے کیونکہ ان کی زندگی عوام کے لئے ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: