سرورق / خبریں / کرناٹک سیاسی بحران کی تاریخ وار واقعات…

کرناٹک سیاسی بحران کی تاریخ وار واقعات…

* 12؍مئی: کرناٹک میں اسمبلی الیکشن منعقد ہوا۔
* 15؍مئی: الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کیا۔
* بی جے پی 104؍اراکین کے ساتھ واحد بڑی پارٹی بن کر ابھری۔
* کانگریس کا 78 اور جے ڈی ایس 37؍اراکین کے ساتھ اتحاد ہوا۔
* کانگریس۔جے ڈی ایس اتحاد اور بی جے پی دونوں نے حکومت سازی کا دعویٰ کیا۔
* 16؍مئی: کرناٹک کے گورنر واجوبھائی والا نے بی جے پی کو حکومت سازی کی دعوت دی اور بی ایس ایڈی یورپا کو دوسرے دن بطور وزیراعلیٰ حلف لینے کی ہدایت کی۔
* بی جے پی کو حکومت سازی کی دعوت دینے کے گورنر کے فیصلے کے خلاف کانگریس شام کو سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی۔
* 16-17 مئی: سپریم کورٹ نے نصف شب میں معاملہ کی فوری سماعت کی۔
* 17؍مئی: سماعت رات 2؍بجے شروع ہوکر 5؍بج کر 28؍منٹ پر اختتام کو پہنچی۔ سپریم کورٹ نے ایڈی یورپا کی حلف برداری تقریب کو روکنے سے انکار کردیا۔
* ایڈی یورپا نے صبح 9؍بجے وزیراعلیٰ کے عہدہ کاحلف لیا۔
* 18؍مئی: سپریم کورٹ نے 19؍مئی کو شام 4؍بجے اعتماد کے ووٹ کے لئے حکم دیا۔
* 19؍مئی: اعتماد کا ووٹ لینے کی کارروائی کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے سپریم کورٹ نے راست ٹیلی کاسٹ کا حکم دیا۔
* 4؍بجے: تحریک اعتماد کا سامنا کئے بغیر ایڈی یورپا نے وزیراعلیٰ کے عہدہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: