سرورق / خبریں / راہل اور سونیا سے ملیں گے کمارا سوامی –

راہل اور سونیا سے ملیں گے کمارا سوامی –

نئی دہلی، جنتا دل (سیکولر) کے لیڈر نیز کرناٹک کے نامزد وزیراعلی ایچ ڈی کمارا سوامی آج یہاں کانگریس صدر راہل گاندھی اور متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مسٹر سوامی پہلے کانگریس صدر سے ملاقات کریں گے اس کے بعد ان کا محترمہ سونیا گاندھی سے ملنے کا پروگرام ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر سوامی اس دوران کرناٹک میں کانگریس اور جنتادل (سیکولر) کی بننے والی اتحادی حکومت کے خاکے کے بارے میں صلاح مشورہ کریں گے۔
کرناٹک میں بی جے پی لیڈر بی ایس یدی یورپا کے وزیراعلی کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد کانگریس۔ جنتا دل (سیکولر) کی حکومت، مسٹر کمارا سوامی کی قیادت میں تشکیل دی جائے گی اور وہ بدھ کے روز وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: