سرورق / خبریں / کرناٹک انتخابی نتائج 2019 کے عام انتخابات کا ٹریلر: کویندر گپتا

کرناٹک انتخابی نتائج 2019 کے عام انتخابات کا ٹریلر: کویندر گپتا

جموں ، جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے کرناٹک اسمبلی انتخاب کے نتائج کو 2019 کے عام انتخابات کا ٹریلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان سپرپاور بننے کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں یکجاہوکر بھی وزیر اعظم مودی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔ حال ہی میں نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے والے کویندر گپتا نے منگل کے روز یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی دفتر پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’مجھے لگتا ہے کہ یہ 2019 کے عام انتخابات کا ٹریلر ہے۔ باقی یہ یقینی ہے کہ 2019 کے عام انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی صدر امیت شاہ کی قیادت میں بی جے پی جیت درج کرے گی۔ میں کرناٹک جیت کے لئے نچلی سطح کے ورکروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے محنت اور لگن سے بی جے پی کے پرچم کو بلند کیا‘۔ انہوں نے کہا ’سبھی اپوزیشن جماعتیں یکجا ہوئیں اور یہ کہا کہ کہ مودی جی کو اقتدار سے ہٹانا ہے۔ میں تو بار بار یہی کہتا ہوں کہ گیتا میں لکھا ہے کہ جب جب دھرتی (زمین) پر پاپ (گناہ) بڑھتا ہے تو اوتار جنم لیتا ہے ۔ وہ اوتار نریندر مودی جی کے روپ میں ہمارے بیچ آچکا ہے۔ ہندوستان سپر پاور بنے گا اور یہ اس کی جانب گامزن ہے‘۔
دریں اثنا کرناٹک کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا جشن ملک کے دوسرے حصوں کی طرح جموں وکشمیر میں بھی منایا گیا۔ بی جے پی کارکنوں نے متعدد مقامات پر سڑکوں پر آکر پٹاخے سر کئے جبکہ پارٹی کے ریاستی، صوبائی اور ضلعی دفاتر پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
جموں میں نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا کی قیادت میں پارٹی کارکنوں نے کرناٹک انتخابات کی جیت کا جشن منایا۔ اس کے علاوہ جموں بھر میں متعدد مقامات پر بی جے پی کارکنوں نے سڑکوں پر نکل کر پٹاخے سر کئے اور بی جے پی و وزیراعظم نریندر مودی کے حق میں نعرے بازی کی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

ریاستی گورنر کو گجرات واپس بلا لیا جائے –

ٹمکور۔  مخالف دستور رویہ اختیار کرنے والے ریاستی گورنر وجو بھائی والا کو فوراً واپس …

جواب دیں

%d bloggers like this: