سرورق / خبریں / کرناٹک الیکشن میں کامیابی پر بی جے پی کو ممتا بنرجی کی مبارکباد

کرناٹک الیکشن میں کامیابی پر بی جے پی کو ممتا بنرجی کی مبارکباد

کولکاتہ، (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جیت کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعلی کے عہدہ کے امیدوار بی ایس يديورپا کو مبارک باد دی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی کانگریس کو نصیحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنتا دل (سیکولر) کے ساتھ اتحاد کرکے انتخاب لڑا گیا ہوتا تو نتائج اس کے برعکس ہوتے۔محترمہ بنرجی نے آج ٹوئٹ کرکے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے فاتح پارٹی کو مبارکباد تو دی لیکن انہوں نے بی جے پی یا يديورپا کا نام نہیں لیا۔ انہوں نے لکھا’’کرناٹک اسمبلی انتخابات میں فتح حاصل کرنے والوں کو مبارکباد، جو نقصان اٹھانے والے ہیں وہ پھر سے جدوجہد کریں۔ اگر کانگریس نے جنتا دل (ایس) کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا ہوتا تو نتائج اس کے بہت برعکس ہوتے‘‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: