سرورق / خبریں / کرناٹک اسمبلی انتخابات میں دھاندلیاں۔یدی یورپا کی چیف الیکشن کمشنر سے شکایت –

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں دھاندلیاں۔یدی یورپا کی چیف الیکشن کمشنر سے شکایت –

بنگالورو، کرناٹک کے وجئے پورہ ضلع کے ایک مکان میں ووٹر ویری فیبل آڈٹ ٹرائیل مشینوں کے پائے جانے کے واقعہ کے بعد سابق وزیراعلی یدی یورپا نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ حال ہی میں منعقدہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانہ پربے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔اپنے مکتوب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ الیکشن کمیشن اس معاملہ کا سنجیدگی کے ساتھ نوٹ لے گا۔اس واقعہ کے سبب اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانہ پر دھاندلیوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کرناٹک انتخابات سے پہلے بھی بی جے پی نے اسی طرح کی تشویش کا اظہار کیا تھا تاہم افسروں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہاکہ انتخابی دھاندلیوں کے بارے میں کمیشن کے علم میں بات پہلی مرتبہ نہیں لائی گئی ہے تاہم ماقبل انتخابات بھی اس طرح کی شکایت کی گئی تھی ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: