سرورق / خبریں / کرناٹک اسمبلی انتخابات: جے ڈی ایس نے سات باغی امیدواروں کے پرچہ نامزدگی مسترد کرنے کی الیکشن کمیشن سے اپیل کی-

کرناٹک اسمبلی انتخابات: جے ڈی ایس نے سات باغی امیدواروں کے پرچہ نامزدگی مسترد کرنے کی الیکشن کمیشن سے اپیل کی-

بینگلورو، جنتادل ایس نے چیف الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ پارٹی کے سات باغی امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کو مسترد کردے جو 12مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کر رہے ہیں۔چیف الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز تک وصول2400 سے زائد پرچہ نامزدگیوں کی جانچ کی ہے اور یہ عمل جاری ہے۔جے ڈی ایس نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ ہائی کورٹ جس نے بی بی لنگیا اور سی این بالاکرشنا کی جانب سے داخل کردہ عرضی کو قبول کرلیا ،اسپیکر کو ہدایت دی ہے کہ وہ جے ڈی ایس کے ان باغی امیدواروں کو سات مئی سے پہلے نااہل قرار دینے سے متعلق جے ڈی ایس کی عرضی پر فیصلہ سنائے ۔جسٹس رگھویندرا چوہان نے اسپیکر کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس فیصلہ سے عدالت کو واقف کروائے۔جے ڈی ایس نے اپنے سات ارکان اسمبلی بی زیڈ ضمیراحمد خان،(چامراج پیٹ)این چالوواراسوامی(ناگم منگالا)اے بی رمہیا(سری رنگاپٹنم)ایچ سی بالاکرشنا(مگاڑی)اے سرینواس مورتی(پالاکوشی نگر)اقبال انصاری (گگن وتی)اور ایس بھیما نائک(ہیگری بومن ہلی)کو معطل کردیا تھا جنہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی اور اب انہوں نے کانگریس کے امیدواروں کے طورپر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیاہے۔راجیہ سبھا انتخابات میں وہپ کی خلاف ورزی اورکانگریس امیدوارکے حق میں ووٹ دینے پر ان کو پارٹی سے معطل کردیاگیا تھا ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: