سرورق / خبریں / کاویری :تملناڈو میں احتجاجات ڈی ایم کے کے دوافراد نے خودسوزی کی کوشش کی –

کاویری :تملناڈو میں احتجاجات ڈی ایم کے کے دوافراد نے خودسوزی کی کوشش کی –

کوئمبتور۔ ڈی ایم کے کے دوافراد نے یہاں آج مبینہ طورپر خودسوزی کی کوشش کی۔ پولیس نے کہاکہ یہ 16؍فروری کو سپریم کورٹ کی جانب سے کاویری مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل کے لئے دیئے احکامات کی عدم تعمیل کے سلسلہ میں احتجاج کررہے تھے۔ اس الجھے ہوئے معاملہ میں ریاست کے کئی حصوں میں احتجاجات جاری ہیں۔ ٹی مروگیش اور منگل سدامیشور کے طورپر شناخت کردہ ڈی ایم کے کے دو رضاکار نے خود پر کیروسین چھڑک لیا اور خودسوزی کی کوشش کی۔ یہ واقعہ پیلامیڈو میں ہوا۔ تاہم موقع پر موجود پولیس کے اہلکاروں نے ان پر قابو پالیا اور قریبی پولیس اسٹیشن لے گئے، کسانوں کا ایک گروپ اور کچھ تنظیموں کے ارکان آج شہر میں ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفتر کے روبرو جمع ہوئے اور فوری طورپر کاویری مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل کے لئے نعرہ لگائے۔ پولیس کے مطابق مختلف سیاسی پارٹیوں کے اراکین کی جانب سے راستے روکنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ ڈی ایم کی قیادت والی اپوزیشن پارٹیوں نے کل مرکز کی جانب سے کاویری مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل کا مطالبہ کرنے 5؍اپریل کو ریاست گیر بند کی آواز دی ہے۔ اسٹالن کی قیادت والی پارٹی نے کہاتھاکہ وہ کل چینئی میں ہوئے احتجاج کی طرز پر مسلسل احتجاج کریں گی۔ مرکز اور تملناڈو کی حکومت دونوں 31؍مارچ کو سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے۔ فروری کے اپنے فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے کرناٹک کو دیئے جانے والے 270ٹی ایم سی فیٹ پانی میں 14.75؍ٹی ایم سی فیٹ کااضافہ کیا اور ندی کے پانی میں تملناڈو کا حصہ گھٹادیا۔ اس نے مرکز کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس کے 465؍صفحاتی فیصلے کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے ایک اسکیم تیار کرے جس سے کاویری آبی تنازع ٹرائی بیونل کے فیصلہ کو بدلا تھا۔ 6؍ہفتوں کی میعاد 29؍مارچ کو ختم ہوئی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: