سرورق / خبریں / کاویری آبی تقسیم مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل کا معاملہ مرکز ک…

کاویری آبی تقسیم مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل کا معاملہ مرکز ک…

نئی دہلی ۔سپریم کورٹ نے کاویری ندی کے پانی کی تقسیم سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کے لئے منصوبہ تیار نہ کرنے پر مرکزی حکومت کی آج سرزنش کی اور اس سلسلہ میں3مئی تک مسودہ تیار کرنے کا حکم دیاہے ۔چیف جسٹس دیپک مشرا ،جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ نے اس معاملہ کی سماعت 3ماہ کے لئے ملتوی کرنے کی حکومت کی درخواست مستردکردی۔ مرکزی حکومت نے کرناٹک اسمبلی کے انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے اور کچھ وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کاویری معاملہ پر عدالت کے فیصلہ پر عمل درآمد کے لئے منصوبہ بنانے کے لئے تین ماہ کی مہلت مانگی تھی۔عدالت نے معاملہ کی سماعت 3ماہ تک ملتوی کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے پیش اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال کے حکم دیا کہ وہ سپریم کورٹ کے آبی تقسیم سے متعلق 16فروری کے حکم کا احترام کرتے ہوئے ایک منصوبہ تیار کریں ۔تمل ناڈو حکومت نے 6ہفتے کی میعادختم ہونے کے باوجود کاویری آبی بندوبست سے متعلق بورڈ کی تشکیل کے حکم پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے مرکز کے خلاف توہین عدالت کا معاملہ دائر کیا ہے ۔تمل ناڈو حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل شیکھر نفاڈے نے سماعت کے دوران کہا ’’آپ کا حکم اتنا واضح تھا کہ جس شخص کو انگریزی کی ابتدائی معلومات ہیں،وہ بھی اسے سمجھ سکتاہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: