ہبالی، رائے دہندوں پر یقین ظاہر کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں ان کے خلاف کون امیدوار ہوگا۔ہبالی کے ایرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شمالی کرناٹک کے عوام چاہتے تھے کہ وہ یہاں کے حلقہ بادامی سے مقابلہ کریں ، اسی لئے وہ اس حلقہ سے مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز اقتدارکا غلط استعمال کر رہا ہے اور ہمارے لیڈران کو پریشان کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر و سابق وزیراعلی کرناٹک سدارامیا ، سابق وزیراعلی جگدیش شیٹر کے مکانات پر چھاپے کیوں نہیں مارے گئے ؟واضح رہے کہ سدارامیا چامندیشوری حلقہ سے مقابلہ کرنے کے لئے بھی تیار ہیں جہاں سے انہوں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے ۔ ساتھ ہی وہ بادامی حلقہ سے بھی امیدوار بننے جارہے ہیں۔
Tags پریشان کرنے مرکز کی کوشش سدارمیا کانگریس کے لیڈران کو
Check Also
کروناندھی کی حالت بگڑی –
چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …