سرورق / خبریں / کانگریس کے ساتھ اتحاد: سی پی آئی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا-

کانگریس کے ساتھ اتحاد: سی پی آئی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا-

حیدر آباد۔22؍ جنوری ( پی ٹی آئی ) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی ) نے آج بتایا کہ اس نے کانگریس کے ساتھ انتخابی اتحاد کے لئے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔اس کی اطلاع سی پی آئی(ایم) کی جانب سے راہل گاندھی کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کو مسترد کئے جانے کے ایک دن بعد دی ہے۔ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری سوراورم سدھاکر ریڈی نے بتایا کہ ان کی پارٹی کی رائے ہے کہ تمام سکیولر پارٹیوں کو ایک پلاٹ فارم پر جمع ہوناچاہئے ۔انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ انتخابی الائنس مختلف ہے ۔ریڈی نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کے متعلق بتایا کہ اس نے اس کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔اس کے متعلق وہ تبادلہ خیال کریں گے ۔ریڈی نے بتایا کہ اسی سلسلہ میں کل سی پی آئی(ایم) کی ایک قرار داد پیش کی تھی۔ کانگریس کے ساتھ اتحاد کے معاملہ کو وہ اپنی پارٹی کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور سی پی آئی ایم کے ساتھ بات کریں گے ۔ریڈی کے مطابق کانگریس کے ساتھ قومی سطح پر اتحاد ناممکن ہے ۔البتہ بعض ریاستو ں میں اس کے خلاف چناؤ لڑنے سے گریز کریں گے ۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے کل ایک قرار داد تیار کی جس میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کا ذکر تھا۔ سنٹرل کمیٹی کی بائیں پارٹیوں نے کانگریس کے ساتھ کسی قسم کے اتحاد اور سمجھوتہ کو مسترد کردیا تھا۔ یچوری کی اس قرار داد کا سبب بی جے پی کو انتخابات میں شکست دیناتھا-

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: