سرورق / خبریں / کانگریس کی اجازت کے بغیرمیں کچھ نہیں کرسکتا:کمارسوامی

کانگریس کی اجازت کے بغیرمیں کچھ نہیں کرسکتا:کمارسوامی

نئی دہلی ، کرناٹک میں کانگریس کی حمایت سے مخلوط حکومت کی تشکیل کےپانچویں دن وزیراعلی کمار ایچ ڈی کمار سوامی نے آج کہاکہ وہ کانگریس کےرحم وکرم پر ہیں اور اسکی اجازت سے ہی کچھ کرسکتے ہیں ۔ مسٹرکمارسوامی کا یہ بیان ایسے وقت آیاہے جب وہ آج شام وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کرنے کےلئے دہلی آئے ہیں اور ابھی تک انھوں نے اپنی کابینہ تشکیل نہیں دی ہے ۔ انھوں نے کرناٹک بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ریاست میں ترقیاتی کاموں کے لئے ذمہ دارضرور ہیں لیکن کانگریس کے رحم وکرم پر ہی عہدے پر ہیں ۔انھوں نے کہاکہ انھیں وزیراعلی کی حیثیت سے اپنا کام کرناہے اور وہ کانگریس کے لیڈروں کی اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کرسکتے کیوں کہ کانگریس نے انھیں حمایت دی ہے ۔
جنتادل ایس کے مسٹر کمارسوامی نے 23مئی کو کانگریس کی حمایت سے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیاتھا جبکہ کانگریس کے لیڈر جی پرمیشورن کو ریاست کا نائب وزیراعلی بنایاگیاہے ۔لیکن ابھی تک کابینہ میں دونوں پارٹیوں کے وزرا کی تعداد اور محکموں کی تقسیم کےتعلق سے مسٹر کمار سوامی اور کانگریس کے لیڈروں میں اختلافات دورنہیں ہوپائے ہیں ۔کانگریس نے مسٹر کمارسوامی کو وزیراعلی کا عہدہ دینے کے اعلان کے بعد پس پردہ دونائب وزرائے اعلی بنانے کا مطالبہ کرکے انکے لئے مشکل صورتحال پیدا کردی تھی ۔بعد میں کسی طرح سے ایک نائب وزیراعلی بنانے پر معاہدہ ہواتھا۔اسی طرح سے کانگریس نے کابینہ میں جنتادل ایس کے وزراکے مقابلہ زیادہ وزیر بنانے کا دباؤڈالاہے ۔ مسٹر کمار سوامی نے اسی درمیان وزیراعظم نریندرمودی سے ملنے کا وقت مانگاتھا اور آج شام پانچ بجے وہ مسٹر مودی سے ملیں گے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: