سرورق / خبریں / کانگریس پردے کے پیچھے جموں وکشمیر میں حکومت بنانے کی سازش کررہی ہے: بی جے پی

کانگریس پردے کے پیچھے جموں وکشمیر میں حکومت بنانے کی سازش کررہی ہے: بی جے پی

پونچھ ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے الزام عائد کیا ہے کہ کانگریس پارٹی پردے کے پیچھے جموں وکشمیر میں حکومت بنانے کی سازش کررہی ہے۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ ریاست میں 2014 میں ہوئے انتخابات میں لوگوں نے کانگریس پارٹی کو مسترد کیا ہے۔ بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے گذشتہ شام یہاں منعقدہ پارٹی جلسے کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا ’کانگریس پارٹی ایک بہت بڑی سازش کررہی ہے۔
جموں وکشمیر میں 2014 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو جموں کی عوام نے مسترد کیا ۔ صرف دو ممبر اسمبلی کامیاب ہوئے تھے‘۔ انہوں نے کہا ’کانگریس پردے کے پیچھے سازش کرکے جموں وکشمیر کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ خبریں آرہی ہے کہ دہلی میں ایک ایسی سازش رچی جارہی ہے جس کا مقصد جموں وکشمیر میں سرکار بنانا ہے‘۔
رویندر رینا نے کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ ریاست میں پہلے لاء اینڈ آدر صورتحال بہتر ہو۔ انہوں نے کہا ’جموں وکشمیر میں لاء اینڈ آڈر صورتحال خراب ہے۔ پہلے یہاں کے حالات کو ٹھیک کرنا ہے۔ یہاں بے گناہ لوگوں کے قتل کے سلسلے کو روکنا ہے۔ بندوق، بم اور گرینیڈ کے ماحول سے وادی کو باہر نکالنا ہے۔
جموں وکشمیر کے تینوں خطوں میں یکساں ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ کسی کے ساتھ امتیاز نہیں کرنا ہے‘۔ انہوں نے کہا ’کانگریس جموں کے قوم پرست لوگوں کے خلاف سازش کررہی ہے۔ ریاست کے قوم پرست لوگ کانگریس کو معاف نہیں کریں گے‘۔
رویندر رینا نے اس سے قبل پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پر غریبوں کا پیسہ لوٹنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا ’کانگریس والوں نے اس دیش کو جتنا لوٹا اتنا انگریزوں نے بھی نہیں لوٹا ہوگا۔ غریبوں کے پیسے لوٹ لوٹ کر اپنے گھر بھرے۔ بڑی بڑی عمارتیں بنائیں۔ دنیا کے کونے کونے میں ان کی عمارتیں ہیں‘۔
بی جے پی صدر نے کہا کہ پونچھ اور راجوری اضلاع کے رہنے والے لوگ قوم پرست ہیں۔ اُن کا کہنا تھا ’یہ جو پونچھ اور راجوری کے لوگ ہیں، چاہیے ہندو ہیں، مسلمان ہیں یا سکھ۔ خاص کر ہمارے مسلمان بھائی۔ قرآن کے اندر لکھا ہے اور پیغمبر محمد (ص)نے بھی یہ بات کہی ہے کہ جس ملک کا کھاؤ اس کا گاو۔ دنیا کے اندر اگر کسی نے پیغمبر محمد (ص) کی اس بات کو عملی جامہ پہنایا ہے تو وہ یہاں کے لوگ ہیں‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: