سرورق / خبریں / کانگریس پارٹی ملک کی آزادی کا حصہ ہے: سدھاکر…

کانگریس پارٹی ملک کی آزادی کا حصہ ہے: سدھاکر…

چکبالاپور : (ایجنسی)حب الوطنی،ملک کی تاریخ اورمحبت کے بارے میں بی جے پی والے ناکارہ ہیں۔بی جے پی ایک فرقہ پرست اور دھو کہ دینے والی پارٹی ہے جبکہ جے ڈی یس ایک جھوٹ بولنے والی پارٹی یہ باتیں یم یل اے و کانگریس پارٹی کے ا میدوار ڈاکٹر سدھاکر نے آج شہر کے کئی وارڈوں میں اپنی انتخابی مہم کے دوران اپنے خطاب میں بتائیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کانگریس پارٹی صرف ایک سیاسی پارٹی کے طور پر ہی نہیں بلکہ اس ملک کو آزادی دلانے والی جماعت بھی ہے۔ اس کی 132 سالہ تاریخ ہے۔ انہوں نے سوا ل کیا کہ بی جے پی کی کونسی تاریخ ہے۔؟ آریس یس نے تو آزادی کی مخالفت کی تھی اور وہ سب انگریزوں کی غلامی میں رہنے کی بات کہہ رہے تھے۔اس لئے انہیں دیش کی محبت کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی کا ایک خواب تھا اس ملک سے غریبی ہٹاؤ۔ دیش بچاؤ کا نعرہ دیا تھا کانگریس پارٹی غریبی ہٹاؤ پارٹی ہے۔۔ اس سلسلہ میں غریبی ہٹانے کا کام کانگریس پارٹی کر رہی تھی مگر اب ین ڈی اے کانگریس ہٹاؤ کا کام کر رہی ہے یہ بڑے افسوس کی بات ہے۔ تمام مذاہب اس ملک کی جاگیر ہیں۔مگر ان مذاہب میں پھوٹ ڈال کر حکومت کرنے اور امن کی فضا بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ چکبالاپور تعلق میں پچھلے پانچ سالوں میں کوئی بھی فرقہ وارانہ فساد اس شہر و تعلق میں نہیں ہوا۔ کسی کسان کی خود کشی نہیں ہوئی۔لوٹ، مار ڈھاڑ نہیں ہوئی۔یہ میرے دور کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ پانچ سال پہلے اس شہر کی حالت کیا تھی اور اب کیسی ہے۔ اب تک اس شہر کی ترقی کے لئے107؍کروڑ روپے منسپالٹی کے خزانہ میں ہیں۔ اگلے تین مہینوں میں اور بھی کئی ترقیاتی کام ہونے والے ہیں۔ یہ تاریخی کام اب تک کے کسی یم یل اے نے نہیں کیا اور اس شہر کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ مگر حقیقت کی جانکاری کئے بغیر میرے خلاف الزامات لگا رہے ہیں۔ مجھے ہرانے کے لئے جے ڈی یس۔ بی جے پی اور آزاد امیدوار محنت کر رہے ہیں۔ میں نے اس شہر میں 31 واٹر فلٹرس لگائے ہیں جبکہ میرے اوپر الزامات لگانے والے افراد شہر کے چار کونوں میں شراب کی دکانیں کھول کر لوگوں کو زہر پلا رہے ہیں۔ ڈاکٹر سدھاکر نے کہا کہ میرا خواب اور کوشش ہے کہ اس تعلقہ کو ایک بین الاقوامی شہر کا درجہ دلایا جائے۔ بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا جائے۔ یہاں کے ہر طبقہ کے لوگوں کے ساتھ مل جل کر ایک بھائی۔ ایک بیٹا بن کر خدمت کرنے کی میری کوشش ہے۔ مجھے بھگوان نے سب کچھ دیا ہے میر ا مقصد ہے کہ اس تعلقہ کے عوام کی خدمت کروں۔ مجھ پر بھروسہ رکھ کر مجھے ایکبا ر پھر خدمت کرنے کا موقع دیں،اس تعلقہ و شہر کی ترقی میں تعاون کریں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: