نئی دہلی، کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے اس سال کے آخر میں اور اگلے سال ہونے والے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لیے چھان بین کمیٹیوں کی تشکیل کی ہے جو امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیں گی۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اڑیسہ اور میزورم کے لیے کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ سابق مرکزی وزیر شیلجا کو راجستھان، مسٹر مدھو سودن مستری کو مدھیہ پردیش اور بھونیشور كالتا کو چھتیس گڑھ کی کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے۔
مسٹر للتیشور ترپاٹھی اور شاکر سنادی کو راجستھان کی کمیٹی کے ارکان کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح محترمہ نیتا ڈیسوزا اور اجے کمار لالو کو مدھیہ پردیش کی اور مسٹر روہت چودھري اور اشون کوتوال کو چھتیس گڑھ کی کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔
مسٹر وی ڈی ستيشن کو اڑیسہ کی چھان بین کمیٹی کا صدر اور جتن پرساد اور نوشاد سولنکی کو ممبر بنایا گیا ہے۔ مسٹر لوئی جنہو فلیریو کو میزورم کمیٹی کا چیئرمین بنا یا گیا ہے۔
Tags انتخابات کے لئے کمیٹی تشکیل دی کانگریس نے پانچ ریاستوں کے
Check Also
کروناندھی کی حالت بگڑی –
چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …