سرورق / خبریں / کانگریس نے نربھیا معاملہ پر عدالت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا –

کانگریس نے نربھیا معاملہ پر عدالت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا –

نئی دہلی، کانگریس نے نربھیا اجتماعی عصمت دری معاملہ میں تین قصورواروں کو پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پیر کو کہاکہ اس سے پورے ملک کی خواتین میں تحفظ کے جذبہ کو تقویت ملے گی اور بڑا پیغام جائے گا۔

کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے بڑا پیغام گیا ہے کہ خواتین کے ساتھ جرائم کرنے والے اب بچ نہیں سکیں گے۔ مجرموں کو اب تک یہ یہی لگتا تھا کہ کتنا بھی بڑا جرم کرلیں اس کے تعلق سے نظرثانی کی عذرداری دائر کرکے بچاجاسکتا ہے لیکن اب یہ واضح ہ وگیا کہ مجرم اب کسی بھی طرح سے بچ نہیں سکیں گے۔عدالت کا یہ فیصلہ خواتین کی حمایت میں ہے اور اس سے پورے ملک کی خواتین میں سیکورٹی جذبہ بڑھا ہے ۔ جو مجرم سوچتے تھے کہ جرم کرنے کے بعد وہ بچ جائیں گے ان کو اس فیصلہ سے سخت جھٹکا لگا ہے۔

عدالت نے 2012کے نربھیا اجتماعی عصمت دری معاملہ میں پھانسی کی سزا کو عمرقید میں تبدیل کرنے کی نظرثانی عرضی خارج کردی ہے۔ عدالت نے گزشتہ برس پانچ مئی کو دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ دی گئی پھانسی کی سزا کو صحیح مانتے ہوئے تینوں قصورواروں کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کانگریس پارٹی سے مجھے کوئی بیزارگی نہیں: کمار سوامی

رام نگرم: مجھے کانگریس پارٹی کی طرف سے کوئی الجھن نہیں ہے اور نہ ہی …

جواب دیں

%d bloggers like this: