سرورق / خبریں / کانگریس نے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ راجیو چندرشیکھر پر اختیارات کے غلط استعمال کاالزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ راجیو چندرشیکھر پر اختیارات کے غلط استعمال کاالزام لگایا

نئی دہلی،  (یو این آئی) کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے راجیہ سبھا رکن راجیو چندر شیکھر پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ وہ اپنے قانونی اثرات کا استعمال نجی کاروبار میں کررہے ہیں اور منتخب میڈیا کمپنیوں کے ساتھ مل کر سماج میں نفرت اور دشمنی پھیلا رہے ہیں۔کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن ایک بڑے کاروباری ہیں اور تقریباً ایک ارب ڈالر کی جوپیٹر کیپٹل کے بانی ہیں۔یہ کمپنی دیگر کمپنیوں کو پیسہ فراہم کراتی ہے اور انہیں کنٹرول کرتی ہے۔مسٹر کھیڑا نے الزام لگایا کہ مسٹر چندر شیکھر اپنی کمپنی جوپیٹر کیپٹل کے ذریعہ میڈیا اوردفاعی پروڈکٹس سے متعلق کاروبار میں دخل رکھتے ہیں اور ایک ممبر پارلیمنٹ کے اختیارات کا استعمال اپنے نجی کاروبار میں کرتے ہیں۔ مسٹر چندر شیکھر پارلیمنٹ کی دفا ع سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن ہیں۔ اس طرح بہت سے حساس معلومات اور اطلاعات تک ان کی رسائی ہوتی ہے۔ و ہ دفاعی منصوبہ، عمل درآمد اور اخراجات وغیرہ میں اپنی رائے بھی رکھتے ہیں۔ دوسری طرف مسٹر چندر شیکھر کا کاروبار ایک دیگر کمپنی کے ذریعہ سے ایرواسپیس ، دفاع، بھاری صنعتی انجینئرنگ اور آٹوموبائل سیکٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ کمپنی جوپیٹر کیپٹل کی معاون کمپنی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: