سرورق / خبریں / کانگریس ملک بھر میں ’یوم تحفظ جمہوریت‘ منایا جائے گا –

کانگریس ملک بھر میں ’یوم تحفظ جمہوریت‘ منایا جائے گا –

نئی دہلی،  (یو این آئی) کانگریس نے آج کہا کہ کرناٹک کے گورنر واجوبھائي والا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر بی ایس يدی یورپا کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف دلا کر سرعام آئین کا قتل کیا ہے اور پارٹی اس کی مخالفت میں کل ریاستوں کے دارالحکومتوں اور ضلع ہیڈکوارٹر میں ’یوم تحفظ جمہوریت ‘ منایا جائے گا۔
کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رنديپ سنگھ سرجےوالا نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ کرناٹک کے گورنر نے پہلے اکثریت کے اعداد و شمار نہ ہونے کے باوجود مسٹر يدی یورپا کو حلف کے لئے مدعو کرکے آئین کا قتل کرنے کی کل شام سازش شروع کر دی تھی اور انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلاکر سرعام جمہوریت کا قتل کردیا۔ گورنر کے اس فیصلے کے خلاف پارٹی کے کارکن جمعہ کو پورے ملک میں تمام ریاستی دارالحکومتوں اور ضلع ہیڈکوارٹر میں دھرنا دیں گے اور مظاہرہ کریں گے۔
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کےاشا رے پرجمہوری اقدار کا مذاق اڑاکر قتل کردیا ہے ۔ مسٹر واجوبھائي والا نے پہلے مسٹر مودی کے لئے گجرات میں اپنی سیٹ کی قربانی دی تھی اور اب انہوں نے مسٹر مودی کے لئے کرناٹک میں جمہوریت کا قتل کر دیا ہے۔ گورنر کے طور پر، انہوں نے جمہوری اقدار کو روندنے کے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: