سرورق / کھیل / کامن ویلتھ گیمز: ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کو شکست کا سامنا –

کامن ویلتھ گیمز: ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کو شکست کا سامنا –

گولڈ کوسٹ، زبردست خوداعتمادی اور زبردست تیاری کے ساتھ اتری ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کو کامن ویلتھ کھیلوں کے پہلے ہی دن جمعرات کو اپنے پول اے کے پہلے مقابلے میں ویلس کے ہاتھوں 3۔2 سے شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ پول اے میں اسٹرائکر رانی کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم کا پہلا مقابلہ ویلس کے ساتھ تھا۔ لیکن ویلس نے میچ کے ابتدائی 25 منٹ میں ہی دو گول داغ کر ہندوستان کے مورال کو پست کردیا۔ حالانکہ اس کے بعد کپتان رانی نے 34ویں اور نکی پردھان نے 41ویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم کو مقابلے میں واپسی کرائی۔ لیکن ویلس کے لئے نتاشا مارک جونس کا 57ویں منٹ میں گول اس کی ٹیم کے لئے فتح کا گول ثابت ہوا۔
ویلس کے لئے ساتویں منٹ میں لیسا ڈیلی نے پہلا گول اور سیان فرنچ نے 26ویں منٹ میں دوسرا گول داغ کر 0۔2 کی برتری دلائی۔ دنیا کی 10ویں نمبر کی ہندوستانی ٹیم کے لئے سیمی فائنل تک کی راہ طے کرنے کے لئے گروپ میں ہر میچ جیتنا ضروری ہے، ایسے میں اب باقی کے میچوںمیں اس کے لئے مقابلہ بے حد اہم ہوگیا ہے۔
میچ کے پہلے کوارٹر میں ہندوستانی ٹیم کو کافی جدوجہد کرنی پڑی جبکہ ویلس کامظاہرہ زبردست تھا۔ ساتویں ہی منٹ میں ویلس کے لئے لیسا نے کھیلوں کا پہلا گول داغ کر ٹیم کو ضروری برتری دلادی۔ ہندوستان اس کے بعد برابری کے گول کے لئے موقع ڈھونڈتا رہا لیکن اسے کوئی خاص کامیابی نہیں ملی۔ دوسرے کوارٹر میں بھی ہندوستانی ٹیم کا مڈ فیلڈکا مظاہرہ کافی کمزور رہا ۔ جس کی وجہ سے ویلس نے 26ویں منٹ میں پھر سے گول داغ دیا۔ فرنچ کے میدانی گول سے حریف ٹیم نے اسکور 0۔2 کردیا۔ جس سے ہندوستانی ٹیم اور بھی دباؤ میں آگئی اور پہلا ہاف ویلس کی برتری کے ساتھ ختم ہوا۔ کوچ ہریندر سنگھ نے پھر ٹیم کا ہاف ٹائم کے بریک میں حوصلہ بڑھایا اور بہترلائحہ عمل کی بدولت ہندوستانی خواتین نے تیسرے کوارٹر کے پہلے ہی منٹ میں دو اہم پنالٹی کارنر حاصل کئے جس میں کپتان رانی نے دوسرے کو بھناتے ہوئے 34ویں منٹ میں گول داغ دیا۔
اس گول سے ٹیم کی خود اعتمادی واپس لوٹی اور سات منٹ بعد اسے برابری کا گول بھی مل گیا جبکہ فارورڈ نوجوت کور کے کراس پر نکی نے گول کرکے ٹیم کو 2۔2 کی برابری پر لادیا۔ اس کے بعد ہی پونم رانی نے ٹیم کے لئے تیسرا گول داغ دیا اور ٹیم فتح کے گول کا جشن منارہی تھی کہ ریفری نے اس گول کو خارج کردیا۔
میچ کا آخری کوارٹر اب دونوں ٹیموں کے لئےاہم ہوگیا جہاں ہندوستان سے 16پائیدان نیچے 26ویں رینک ویلس نے فتح کے گول کے لئے کوششیں تیز کئے تو ہندوستان نے بھی موقع بنائے۔ کپتان رانی کے پاس سے مونیکا کو 48ویں منٹ میں گول کا اچھا موقع ملا لیکن گیند پوسٹ کے پاس سے نکل گئی۔ وہیں 49ویں منٹ میں ڈریگ فلکر گرجیت کور کا پنالٹی کارنر بھی رائیگاں چلاگیا۔ ہندوستانی ٹیم میچ میں کافی حملہ آور دکھی اور تقریبا 15 پنالٹی کارنر حاصل کئے لیکن اس میں سے صرف ایک کو ہی بھناپائی۔ وہیں ویلس نے آخری کوارٹر میں نتاشا کے گول سے جیت حاصل کرلی جس سے ہندوستانی گول کیپر سویتا بچا نہیں سکی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: