سرورق / خبریں / کالے ہرن کے شکار کا معاملہ: سلمان خان کو 5سال کی سزا، 10 ہزار روپئے جرمانہ، دیگر بری –

کالے ہرن کے شکار کا معاملہ: سلمان خان کو 5سال کی سزا، 10 ہزار روپئے جرمانہ، دیگر بری –

جے پور، راجستھان میں جودھپور کی مقامی عدالت نے سرخیوں میں رہنے والے کانکانی سیاہ ہرن شکار معاملہ میں سلمان خان کو قصور وار قراردیتےہوئے انھیں پانچ سال کی سزا اور 10ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیاہے ۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ (دیہات )دیوکمار کھتری نے اس معاملہ میں دفعہ 9/51کے تحت قصور وار قراردیتے ہوئے سزاسنائی ۔سلمان کو اب عدالت سے سیدھے پولیس کی گاڑی میں ہی جودھپور کی سنٹرل جیل جاناہوگا۔
عدالت نے آج صبح گیارہ بجے سلمان خان کو قصوروار قرار دیاتھا اور اس معاملہ میں انکے شریک ملزمان سیف علی خان ،دشینت سنگھ ،تبو ،نیلم اور سونالی بیندرے کوناکافی ثبوت کی بنیاد پر بری کردیاگیا تھا۔ فیصلہ سناتے ہی عدالت میں خاموشی چھاگئی اور عدالت میں موجود سلمان کے گھروالے مایوس ہوگئے اور انکی دونوں بہنیں رونے لگیں ۔ سلمان کو قصور وار قراردئے جانے کے بعد انکے وکیل ہستی مل سارسوت نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ اچھے انسان ہیں اس لئے انھیں سزا کم سے کم دئ جائے اور انکے تئیں نرمی برتی جائے ۔وہیں سرکاری وکیل نے سلمان کو عادی مجرم بتاتےہوئے سخت سے سخت سزادینے کی درخواست کی ۔ لنچ کے بعد عدالت کی کارروائی شروع ہوتے ہی فاضل جج نے سزاکا اعلان کیا ۔عدالت کے فیصلہ کے بعد پولیس نے سلمان کو اپنی حراست میں لے لیا۔
عدالت کا فیصلہ سنتے ہی سلمان کے مداحوں میں مایوسی چھاگئی ۔ دوسری طرف جیو رکشا وشنوئی سماج کے صدر شیوراج وشنوئی نے اداکار سلمان خان کو پانچ سال کی سزا کے فیصلےپر تو خوشی ظاہر کی لیکن دیگر ملزمان کو بری کئے جانے کی مخالفت کی ۔ جب جج دیوکمار کھتری سزاسنا رہے تھے تو سلمان خان جذباتی ہوگئے ،وہیں سلمان کی بہنیں بھی عدالت میں رونے لگیں ۔ایسے میں خود سلمان انھیں تسلی دیتے نظر آئے ۔ واضح رہے کہ فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘کی شوٹنگ کے دوران 1998میں سلمان خان اور انکے ساتھی اداکاروں پر دو سیاہ ہرنوں کے شکار کا معاملہ درج کیا گیاتھا۔اس معاملہ میں انھیں زیادہ سے زیادہ چھ سال کی سزاہوسکتی تھی لیکن عدالت نے پانچ سال کی سزاسنائی ہے –

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: