سرورق / خبریں / کار بائک ٹکر :نجی اسکول طالبہ کی موت –

کار بائک ٹکر :نجی اسکول طالبہ کی موت –

چنتامنی۔ اسکول کی بس نہ آنے کے سبب بائک میں سوار ہوکراسکول جارہی طالبہ کو کار ٹکر ماردینے کے نتیجے میں طالبہ کی موت واقع ہوگئی یہ حادثہ چنتامنی و سدلگٹہ کے بیچ ہائی وے روڈ کونپلی گیٹ کے متصل پیش آیا ہے ۔چنتامنی رورل پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق کترگوپے کے ساکن ہنومنتپا کی بیٹی سُرشٹی(14)کونپلی کے نجی اسکول میں 8ویں جماعت میں زیر تعلیم تھی آج صبح 09:00بجے اسکول کی بس نہ آنے کے سبب اپنے بھائی اُماشنکر (24)کے ساتھ بائک میں سوار ہوکر کترگوپے کی طرف سے کونپلی کوجارہی تھی اس دوران چنتامنی کے طرف سے ایچ ۔پی ۔گیس ایجنسی کے مالک سرنیواس اپنے ہل خانہ کے ساتھ سوار ہوکر بنگلور جارہے تھے تیز رفتار سے جارہی کار بائک کو ٹکر ماردینے کے نتیجے میں بائک میں سوار سر شٹی موقع پر دم توڑ دی اجبکہ اُماشنکر شدید طور پر زخمی ہوگیا اور کار میں سوار گیس سرنیواس بھی شدید طور پر زخمی ہوگئے زخمیوں کو بنگلور منتقل کیا گیا ہے ۔حادثہ پیش آتے ہی گاؤں کے مقامی لوگوں نے ہائی روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے کہا کہ ہائی روڈ کونپلی گیٹ کے متصل اسپیڈبریکس (ہمپ )نہ ڈالنے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہے کیونکہ اس ہائی وے روڈ میں چا رپہیہ گاڑیاں بہت زیادہ تیز رفتار سے جاتی ہیں اس سے قبل بھی اسی مقامی پر کئی حادثے پیش آئے لیکن کسی نے بھی یہاں اسپیڈ بریکر ڈالنے کی کوشش نہیں کی ۔روڈ بلاک کرکے احتجاج کرنے کے سبب کئی گھنٹے ہائی وے روڈپر ٹرافک جام ہوگئی فوراََ پولیس نے پہنچ کر احتجاجیوں کو وہاں سے ہٹایا ۔سرشٹی طالبہ کی نعش چنتامنی سرکاری اسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کرکے رورل پولیس نے معاملہ درج کرلیاہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

اتحاد کے لئے ہدف اور نظریہ میں یکسانیت ہونی چاہئے: کانگریس

جبل پور‘ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ جیوترادتیہ سندھیا نے …

جواب دیں

%d bloggers like this: