سرورق / بین اقوامی / کابل میں خود کش حملہ، 26کی موت، آئی ایس نے ذمہ داری لی-

کابل میں خود کش حملہ، 26کی موت، آئی ایس نے ذمہ داری لی-

کابل، افغانستان کی راجدھانی کابل میں آج ہوئے زبردست خودکش دھماکہ میں کم از کم 26لوگوں کی موت اور 18دیگر زخمی ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق کارت۔اے۔چر علاقے کے علی آباد اسپتال اور کابل یونیورسٹی کے پاس دھماکہ ہوا ہے۔بتایا جاتاہیکہ بارود سے بھی کار کو ایک دیوار سے ٹکرا کر اس خود کش حملے کو انجام دیا گیاہے۔پولیس سربراہ ابچھ الحید چکراری کے مطابق ابھی تک 25 لوگوں کی نعشیں برآمد ہو چکی ہیں۔لیکن یہ تعداد ابھی اور بڑھ سکتی ہے۔
اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تنظیم کی خبررساں ایجنسی ’اعماق‘ نے بتایا کہ شیعہ طبقہ کی ایک تقریب کے دوران یہ حملہ کیا گیا۔
اس سے پہلے وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ کابل کے مغرب میں واقع ایک شیعہ مذہبی مقام کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے۔ یہ دھماکہ ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب شہر میں پارسی فرقہ اپنا نیا سال ’نوروز‘ منا رہا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: