سرورق / بین اقوامی / کابل میں خفیہ ایجنسی کے قافلے پر حملہ، چار ہلاک –

کابل میں خفیہ ایجنسی کے قافلے پر حملہ، چار ہلاک –

کابل، افغانستان میں طالبان کے خود کش حملہ میں جمعرات کو افغان خفیہ ایجنسی کے قافلے پر نشانہ بناکر حملہ کیا گیا جس میں چار افراد کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

کابل پولیس کے ترجمان حشمت ستانیکزئی نے کہا کہ علی الصبح پانچ بجے خودکش حملہ آور نے ایک کار سے قافلے کو نشانہ بنایا۔ اس حملہ کی ذمہ داری طالبان نے لی ہے۔

ترجمان نے کہا اس حملے میں چار لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے ایک ایک ترجمان نے کہا کہ اس خودکش حملے کے تین زخمیوں کو یہاں کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دہشت گرد تنظیم طالبان نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملے میں 19 سلامتی کارکنان مارے گئے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: