سرورق / خبریں / کئی پولنگ مراکز پر ای وی ایم مشینیں خراب، پولنگ دیر سے شروع

کئی پولنگ مراکز پر ای وی ایم مشینیں خراب، پولنگ دیر سے شروع

شاہ کوٹ ، پنجاب میں جالندھر کے شاہ کوٹ اسمبلی ضمنی انتخاب کے دوران کئی پولنگ مراکز پر مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے رائے دہی کا عمل تاخیر سے شروع ہوا ۔اکالی دل کے امیدوار نائب سنگھ کوہاڑ نے کوہاڑ خرد میں اپنے حق رائے دہی کا ستعمال کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے امید ظاہر کیاکہ ان کے والد آنجہانی اجیت سنگھ کوہاڑ کی طرح لوگ انہیں بھی کافی حمایت دیں گے ۔کانگریس کے امید وار ہردیو سنگھ لاڈی شیرووالیاں نے مسلیاں کے پتی شالا میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا جبکہ عام آدمی پارٹی کے امیدوار رتن سنگھ کاکڑ کلاں نے کاکڑ کلاں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ اس موقع پر ہر دیو سنگھ لاڈی نے کہا کہ وہ ایک سچے انسان ہیں اور پرماتما ساتھ دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس علاقے کی ترقی کروارہے ہیں ۔میحت پور کے محیسم پور پولنگ مرکز پر اور ڈھیریا مسترکہ پولنگ مرکز نمبر 135 اور لوہیاں کے بوتھ نمبر 35 پر ووٹنگ مشین خراب ہونے کی وجہ سے ووٹنگ دیر سے شروع ہو ا ۔ گرمی کی وجہ سے رائے دہندگان صبح جلدی پولنگ مراکز پہنچ گئے ۔ رائے دہندگان میں خاتون رائے دہند گان کی تعداد زیادہ ہے ۔ گرمی بڑھنے کے ساتھ ساتھ رائے دہندگان کی تعداد میں کمی آرہی ہے ۔ اب تک تقریبا 15 فیصدی پولنگ ہو چکا ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: